حدیث · 6460

جب آدمی اپنے اہل و عیال پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے، تو یہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے“۔

عن أبي مسعود رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إِذَا أَنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ يَحْتَسِبُهَا فَهُوَ لَهُ صَدَقَةٌ».

ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:

”جب آدمی اپنے اہل و عیال پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے، تو یہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے“۔

صحیح ماخذ: متفق عليه

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے گھر کے لوگوں، جیسے بیوی، والدین اور بچوں وغیرہ پر، جن پر خرچ کرنا لازم ہے، اللہ کا تقرب حاصل کرنے اور ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے، تو اسے صدقے کا ثواب ملے گا۔

حدیث کے فوائد

  • پریوار پر خرچ کرنے کا بھی اجر و ثواب ملتا ہے۔
  • مؤمن اپنا ہر کام اللہ کی خوش نودی اور اس کے یہاں ملنے والے اجر وثواب حاصل کرنے کے لیے کرتا ہے۔
  • ہر کام کرتے وقت، جس میں خرچ کرنا بھی شامل ہے، دل میں اچھی نیت رکھنی چاہیے۔

نفقہ/ خرچ

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات