حدیث · 5375

جس نے دوسرے کا نقصان کیا، اللہ اس کا نقصان کرے گا اور جس نے دوسرے کو مشقت میں ڈالا، اللہ اسے مشقت میں ڈالے گا“۔

عن أبي صِرْمة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «مَنْ ضَارَّ ضَارَّ اللهُ بِهِ، وَمَنْ شَاقَّ شَقَّ اللهُ عَلَيْهِ».

ابو صرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :

”جس نے دوسرے کا نقصان کیا، اللہ اس کا نقصان کرے گا اور جس نے دوسرے کو مشقت میں ڈالا، اللہ اسے مشقت میں ڈالے گا“۔

حسن ماخذ: رواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے اور اسے کسی بھی طرح مشقت میں ڈالنے سے خبردار کیا ہے۔ خواہ نقصان اور مشقت کا تعلق اس کی جان سے ہو، یا مال سے ہو یا اہل و عیال سے۔ آپ نے بتایا ہے کہ ایسا کرنے والے کو اللہ اسی نوعیت کا بدلہ دے گا، جس نوعیت کا اس کا عمل ہے۔

حدیث کے فوائد

  • مسلمان کو نقصان پہنچانا اور اسے مشقت میں ڈالنا حرام ہے۔
  • اللہ اپنے بندوں کے لیے انتقام لیتا ہے۔

ولاء وبراء کے احکام (وفاداری اور بیزاری کے احکام)

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات