حدیث · 4525

جس روزہ دار نے بھول کر کھا پی لیا وہ اپنا روزہ مکمل کرے۔ کیوں کہ اسے اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ نَسِيَ وَهُوَ صَائِمٌ، فَأَكَلَ أَوْ شَرِبَ، فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللهُ وَسَقَاهُ».

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

"جس روزہ دار نے بھول کر کھا پی لیا وہ اپنا روزہ مکمل کرے۔ کیوں کہ اسے اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے۔"

صحیح ماخذ: متفق عليه

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جس نے فرض یا نفل روزے کی حالت میں بھول کر کچھ کھا یا پی لیا، وہ اپنا روزہ پورا کرے۔ اسے توڑ نہ دے۔ کیوں کہ اس نے جان بوجھ کر کھایا یا پیا نہيں ہے۔ بلکہ خود اللہ نے اسے کھلایا اور پلایا ہے۔

حدیث کے فوائد

  • جو شخص بھول کر کھا یا پی لے، تو اس کا روزہ درست ہے۔
  • بھول کر کھا یا پی لینے پر کوئی گناہ نہیں ہے، کیوں کہ اس میں اس کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
  • بندوں پر اللہ کے لطف و کرم، ان کے لیے اللہ کی جانب سے فراہم کردہ آسانی اور انھیں مشقت اور پریشانی سے بچانے کا بیان۔
  • روزہ توڑنے والی چیزوں کی وجہ سے کسی بھی روزے دار کا روزہ اسی وقت ٹوٹے گا، جب اس کے اندر تین شرطیں پائی جائيں: 1- اس نے روزہ توڑنے والا کام علم رکھنے کے باوجود کیا ہو۔ اگر علم نہ رکھتا ہو، تو روزہ نہيں ٹوٹے گا۔ 2- اس نے یاد رہتے ہوئے کیا ہو۔ اگر بھول کر کیا ہو، تو اس کا روزہ درست ہوگا اور اسے قضا بھی نہيں کرنی ہوگی۔ 3- اس نے روزہ توڑنے والا کام اپنے اختیار سے کیا ہو۔ اس پر کوئی زبردستی نہ ہوئی ہو۔

روزے کو فاسد کرنے والی اشیاء

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات