حدیث · 65050
رسول اللہ ﷺ پر چالیس سال کی عمر میں
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:
رسول اللہ ﷺ پر چالیس سال کی عمر میں وحی نازل ہوئی۔ پھر آپ تیرہ سال مکہ مکرمہ میں رہے۔ اس کے بعد آپ کو ہجرت کا حکم ہوا تو آپ نے مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت فرمائی اور آپ نے وہاں دس برس قیام فرمایا۔ اس کے بعد آپ ﷺ نے وفات پائی۔
شرح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بتا رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے نزول کا آغاز اور آپ کی بعثت چالیس سال کی عمر میں ہوئی۔ نزول وحی کے بعد آپ تیرہ سال تک مکہ میں رہے۔ اس کے بعد آپ کو مدینے کی طرف ہجرت کا حکم دیا گیا اور آپ نے وہاں دس سال قیام کیا۔ پھر آپ ترسٹھ سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
حدیث کے فوائد
- صحابۂ کرام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا خاص اہتمام کیا کرتے تھے۔
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں