حدیث · 6180
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے انسان تھے۔
عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں :
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے انسان تھے۔
شرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم اخلاقی اعتبار سے سب سے مکمل انسان تھے اور تمام اخلاق و محاسن، جیسے اچھی بات کرنا، دوسروں کا بھلا کرنا، ہنس کر ملنا، اذیت دینے سے بچنا اور کوئی اذیت دے تو صبر کرنا وغیرہ میں سب سے آگے تھے۔
حدیث کے فوائد
- اخلاق میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا مکمل ہونا۔
- اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم حسن اخلاق کے معاملے میں مکمل نمونہ اور آئیڈیل ہیں۔
- اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے آپ کو اچھے اخلاق سے مزین کرنے کی ترغیب۔
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں