حدیث · 58090

وہ شخص ملعون ہے، جس نے اپنى عورت سے اس کے دبر میں جماع کیا۔

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «مَلْعُون مَنْ أتَى امرأتَه في دُبُرِها».

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

"وہ شخص ملعون ہے، جس نے اپنى عورت سے اس کے دبر میں جماع کیا۔"

حسن ماخذ: رواه أبو داود والنسائي في الكبرى وأحمد

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بیوی کے دبر میں جماع کرنے سے خبردار کر رہے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ ایسا کرنے والا آدمی ملعون اور اللہ کی رحمت سے دھتکارا ہوا ہے۔ اور ایسا کرنا کبیرہ گناہ ہے۔

حدیث کے فوائد

  • عورتوں کے دبر میں جماع کرنا حرام ہے۔
  • دبر کے علاوہ بیوی کے سارے جسم سے لطف اندوز ہونا جائز ہے۔
  • ایک مسلمان اللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عورت کے فرج میں وطی کرتا ہے۔ دبر میں نہیں۔ کیوں کہ یہ فطرت انسانی کی خلاف ورزی، نسل انسانی کی بربادی کا ذریعہ، سلیم طبیعتوں کی خلاف ورزی اور میاں بیوی کے لیے حد درجہ نقصان دہ عمل ہے۔

نکاح کے آداب

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات