حدیث · 5794

دنیا کچھ وقت تک کے لیے لطف اندوز ہونے کا سامان ہے اور دنیا کا سب سے بہتر سامان نیک عورت ہے۔

عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «الدُّنْيَا مَتَاعٌ، وَخَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ».

عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ نے فرمایا :

"دنیا کچھ وقت تک کے لیے لطف اندوز ہونے کا سامان ہے اور دنیا کا سب سے بہتر سامان نیک عورت ہے۔"

صحیح ماخذ: رواه مسلم

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ دنیا اور اس میں جو کچھ بھی ہے، دراصل کچھ وقت تک لطف اندوز ہونے کی چیز ہے، جس کے بعد اسے ختم ہو جانا ہے اور اس فانی دنیا کی سب سے افضل چیز ایسی نیک عورت ہے کہ جب اس کا شوہر اس کی جانب دیکھے تو اسے خوش کر دے، جب اسے کوئی حکم دے تو اس حکم کی تعمیل کرے اور جب اسے چھوڑ کر کہیں جائے، تو اپنی ذات اور اپنے شوہر کے مال کی حفاظت کرے۔

حدیث کے فوائد

  • اللہ کی حلال کردہ دنیا کی اچھی چیزوں سے لطف اندوز ہونا جائز ہے، جب فضول خرچی اور فخر و مباہات سے اجتناب کیا جائے۔
  • نیک بیوی کے انتخاب کی ترغیب، کیوں کہ نیک بیوی اللہ کے دین پر عمل کرنے میں مدد کرتی ہے۔
  • دنیا کا سب سے اچھا سامان وہ ہے، جو اللہ کی اطاعت گزاری میں کام آئے یا معاون ثابت ہو۔

عورتوں سے متعلق احکام

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات