حدیث · 5733
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم خوش بو کو ٹھکراتے نہیں تھے۔
عن أنس بن مالك رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَرُدُّ الطِّيبَ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم خوش بو کو ٹھکراتے نہیں تھے۔
شرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی عادت تھی کہ آپ خوش بو ٹھکراتے نہیں تھے۔ کوئی خوش بو ہدیہ کرے، تو قبول کر لیا کرتے تھے۔ کیوں کہ ایک تو اسے ساتھ رکھنا آسان ہوتا ہے اور دوسرا اس کی بو بھی اچھی ہوتی ہے۔
حدیث کے فوائد
- خوش بو کا ہدیہ قبول کرنا مستحب ہے۔ کیوں کہ اسے ساتھ رکھنا مشکل نہیں ہے اور اسے قبول کرنے سے کسی کے احسان تلے دبنا نہيں پڑتا۔
- یہاں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے حسن اخلاق کا مظاہرہ ہو رہا ہے کہ آپ خوش بو ٹھکراتے نہیں تھے اور ہدیہ کرنے والے کا ہدیہ قبول کر لیتے تھے۔
- خوش بو استعمال کرنے کی ترغیب۔
ملاقات کرنے اور اجازت چاہنے کے آداب
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں