حدیث · 4943

کیا میں تمہیں ایسے شخص کی خبرنہ دوں جو جہنم کی آگ پر حرام ہے یا جس پر جہنم کی آگ حرام ہے؟ جہنم کی آگ ہر اس شخص پر حرام ہے جو لوگوں کے قریب رہنے والا ہے،آسانی کرنے والا ہے، نرم خو…

عن ابن مسعود رضي الله عنه مرفوعاً: «ألا أخبركم بمن يحرم على النار؟ أو بمن تحرم عليه النار؟ تحرم على كل قريب هَيِّنٍ لَيِّنٍ سهل».

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے شخص کی خبر نہ دوں جو جہنم کی آگ پر حرام ہے یا جس پر جہنم کی آگ حرام ہے؟ جہنم کی آگ ہر اس شخص پر حرام ہے جو لوگوں کے قریب رہنے والا، آسانی کرنے والا، نرم خو اور سہل مزاج ہوتا ہے۔

صحیح ماخذ: رواه الترمذي وأحمد

شرح

کیا میں تمہیں اسے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جسے جہنم سے دور رکھا جائےگا یا جس سے جہنم دور رکھی جائےگی ؟ جہنم ہر ایسے شخص سے دور رکھی جائے گی جو طاعت گزاری کے مقامات پر لوگوں میں اٹھتا بیٹھتا ہے (لوگوں سے قریب ہوتا ہے) اور مقدور بھر ان سے لطف و مہربانی سے پیش آتا ہے اور اسی طرح ہر بُردبار و نرم مزاج اور لوگوں کے ساتھ کشادگی کا معاملہ کرنے والے سے بھی جہنم دور رکھی جائے گی۔

جنت و دوزخ کا بیان

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات