حدیث · 3755

رسول اللہ ﷺ رمضان کے آخری دس دنوں میں عبادت میں جنتی محنت کرتے تھے، اتنی دوسرے دنوں میں نہيں کرتے تھے۔

عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ المؤْمِنينَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْتَهِدُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مَا لَا يَجْتَهِدُ فِي غَيْرِهِ.

امّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے:

رسول اللہ ﷺ رمضان کے آخری دس دنوں میں عبادت میں جنتی محنت کرتے تھے، اتنی دوسرے دنوں میں نہيں کرتے تھے۔

صحیح ماخذ: رواه مسلم

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہ تھا کہ جب رمضان کا آخری عشرہ داخل ہوتا تو اس میں دوسرے دنوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ عبادت اور طرح طرح کے نیکی کے کاموں میں مشغول ہو جایا کرتے تھے۔ آپ ایسا ان راتوں کی عظمت وفضیلت کو ملحوظ رکھتے ہوئے اور لیلۃ القدر کی طلب میں کیا کرتے تھے۔

حدیث کے فوائد

  • ماہ رمضان میں بالعموم اوراس کے آخری عشرہ میں خاص طور سے کثرت سے نیکی اور طرح طرح کے اچھے کام کرنے کی ترغیب۔
  • رمضان کا آخری عشرہ اکیسویں رات سے شروع ہوکر مہینے کے آخر تک رہتا ہے۔
  • فضیلت والے اوقات کو نیکی کے کاموں میں لگانا مستحب ہے۔

رمضان کا آخری عشرہ

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات