حدیث · 11303

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، تو اسے نماز دہرانے کا حکم دیا۔

عَنْ وَابِصَةَ رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا صَلَّى وَحْدَهُ خَلْفَ الصَّفِّ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ صَلَاتَهُ.

وابصہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، تو اسے نماز دہرانے کا حکم دیا۔

حسن ماخذ: رواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، تو اسے نماز دہرانے کا حکم دیا۔ کیوں کہ اس حالت میں نماز درست نہيں ہوتی۔

حدیث کے فوائد

  • با جماعت نماز کے لیے جلدی جانے، اس میں آگے رہنے اور اس بات کی ترغیب کہ کوئی صف کے پیچھے اکیلے نماز نہ پڑھے، تاکہ نماز باطل نہ ہو جائے۔
  • ابن حجر کہتے ہیں: جس نے صف کے پیچھے اکیلے نماز شروع کی اور اس کے بعد رکوع سے اٹھنے سے پہلے صف میں داخل ہو گیا، اس پر نماز دہرانا ضروری نہيں ہوگا۔ جیسا کہ ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے۔ بصورت ديگر وابصہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے عموم کی بنا پر دہرانا واجب ہوگا۔

امام اور مقتدی سے متعلق احکام

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات