حدیث · 11161
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: "نبیوں اور رسولوں کو چھوڑ کر یہ دونوں تمام اگلے اور پچھلے ادھیڑ عمر جنتیوں کے سردار ہیں"۔
عن أنس رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لأبي بكر وعمر: «هذان سَيِّدا كُهُول أهل الجنة من الأوَّلِين والآخِرين إلا النبيِّين والمرسلين».
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں:
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: "نبیوں اور رسولوں کو چھوڑ کر یہ دونوں تمام اگلے اور پچھلے ادھیڑ عمر جنتیوں کے سردار ہیں"۔
شرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ ابو بکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما نبیوں کے بعد سب سے افضل انسان اور نبیوں اور رسولوں کے بعد جنت میں جانے والے افضل ترین انسان ہيں۔
حدیث کے فوائد
- ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما نبیوں اور رسولوں کے بعد افضل ترین لوگ ہيں۔
- جنت میں کوئی ادھیڑ عمر کا نہيں ہوگا۔ اس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی عمر 33 سال ہوگی۔ اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ابو بکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما ایسے تمام لوگوں کے سردار ہوں گے، جن کی وفات دنیا میں ادھیڑ عمر میں ہوئی تھی۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہاں اعتبار اس حدیث کے وقت دنیا میں موجود لوگوں کی عمر کا کیا گیا ہو۔
صحابہ رضی اللہ عنہم کے درجاتصحابہ رضی اللہ عنہم کے فضائل
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں