حدیث · 10927

جب تم سجدے کرو تو اپنی ہتھیلیوں کو زمین پر رکھ دیا کرو اور اپنی کہنیوں کو اوپر اٹھائے رکھو"۔

عَنِ الْبَرَاءِ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا سَجَدْتَ، فَضَعْ كَفَّيْكَ وَارْفَعْ مِرْفَقَيْكَ».

برا بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

"جب تم سجدے کرو تو اپنی ہتھیلیوں کو زمین پر رکھ دیا کرو اور اپنی کہنیوں کو اوپر اٹھائے رکھو"۔

صحیح ماخذ: رواه مسلم

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ نماز کے دوران سجدے کی حالت میں دونوں ہاتھوں کو کس طرح رکھنا چاہیے۔ بتایا کہ دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر اچھے سے رکھ دیا جائے، انگلیاں آپس میں ملی ہوئیں اور قبلہ رو ہوں، دونوں کہنیاں زمیں سے الگ اور پہلوؤں سے ہٹی ہوئی ہوں۔

حدیث کے فوائد

  • نماز کی حالت میں دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھنا واجب ہے۔ دونوں ہتھیلیاں سجدے کے سات اعضا میں سے دو اعضا ہیں۔
  • زمین سے دونوں بازوؤں کو اٹھائے رکھنا مستحب اور انھیں درندوں کی طرح پھیلانا مکروہ ہے۔
  • عبادت میں نشاط، قوت اور رغبت کا اظہار مشروع ہے۔
  • جب مصلی سجدے کے تمام اعضا کو زمین پر رکھ دیتا ہے، تو ہر عضو عبادت میں مشغول ہو جاتا ہے۔

نماز کا طریقہ

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات