مسجد
لالا مصطفٰی پاشا مسجد
Lala Mustafa Paşa Camii - St. Nicolas Katedrali
لالا مصطفیٰ پاشا مسجد قبرص کے شہر فاماگوستا میں واقع ایک مسجد ہے جو ایک گرجے کی جگہ قائم کی گئی۔ یہ عمارت سینٹ نکولس گرجا کے طور پر 1298ء سے 1400ء کے درمیان تعمیر ہوئی۔ 1571ء میں فاماگوستا کی عثمانیوں کے ہاتھوں فتح کے بعد اسے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔ غالباً یہ دنیا کی واحد مسجد ہوگی جو گوتھک طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔ اس مسجد کے دو برج زلزلوں اور 1571ء کے عثمانی محاصرے کی بمباری کا نشانہ بنے اور آج تک دوبارہ تعمیر نہیں کیے گئے تاہم ان کی جگہ خالص عثمانی طرز کا ایک مینار قائم کیا گیا۔ عثمانیوں کی جانب سے قبرص کی فتح کے بعد اس گرجے کو سینٹ صوفیا مسجد کا نام دے دیا گیا۔ اسلام میں جانداروں کی تصویروں کی ممانعت کے باعث گرجے میں نصب تمام تصاویر اتار دی گئیں اور اسے بتوں سے بھی پاک کر دیا گیا۔
متن: ویکیپیڈیا، مضمون «لالا مصطفٰی پاشا مسجد»، لائسنس CC BY-SA 4.0 · پورا مضمون ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗
کیا آپ کے پاس اس کی تصویر ہے، یا آپ جمعہ کا وقت، پتا یا اس کی تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں؟
مسجد سے قبلہ
157.8° جنوب جنوب مشرق
کعبہ تک فاصلہ: 1,628 km
معلومات
- Namik Kemal Meydanı
- 35.12490, 33.94268
ویکیپیڈیا سے
- لالا مصطفٰی پاشا مسجد
- منسوب بنام
- لالا مصطفی پاشا
- انتظامی تقسیم
- ملک
- قبرص
- تقسیم اعلیٰ
- فاماگوستا
متن: ویکیپیڈیا، مضمون «لالا مصطفٰی پاشا مسجد»، لائسنس CC BY-SA 4.0
قریبی مساجد
آپ سے فاصلہ
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
لالا مصطفٰی پاشا مسجد کہاں واقع ہے؟
لالا مصطفٰی پاشا مسجد Namik Kemal Meydanı پر واقع ہے۔ اس کے درست محددات 35.12490, 33.94268 ہیں۔
لالا مصطفٰی پاشا مسجد میں قبلہ کس سمت ہے؟
اس مسجد سے قبلہ جغرافیائی شمال سے 157.8° پر ہے (سمت: جنوب جنوب مشرق)، اور کعبہ 1,628 کلومیٹر دور ہے۔
ماخذ
- متن: ویکیپیڈیا، مضمون «لالا مصطفٰی پاشا مسجد»، لائسنس CC BY-SA 4.0 · Wikipedia ↗
- تصویر: A.Savin · FAL · ویکیمیڈیا کامنز
- ڈیٹا © OpenStreetMap کے معاونین · OpenStreetMap پر درست کریں