کوبے مسجد جاپان کے شہر کوبے میں واقع ایک مسجد ہے جو اکتوبر 1935ء میں تعمیر کی گئی۔ اسے جاپان کی پہلی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ کوبے مسلم مسجد کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ اس کی تعمیر اسلامی مجلس کوبے کی جانب سے 1928ء سے 1935ء میں اس کی تکمیل تک ہونے والے مالی تعاون اور جمع کردہ عطیات کے باعث ممکن ہو سکی۔ 1943ء میں جاپانی شاہی بحریہ نے اس مسجد پر قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم اب اس کی مسجد کی حیثیت بحال ہے اور یہ شہر کے مسلمانوں کا مرکز ہے۔ اپنے مضبوط ڈھانچے اور بنیاد کے باعث ہانشن کے عظیم زلزلے میں بھی یہ مسجد محفوظ رہی۔ یہ مسجد روایتی ترکی انداز میں تعمیر کی گئی اور اسے چیک ماہر تعمیرات جان جوزف سواگر نے تعمیر کیا جو جاپان میں متعدد مغربی مذہبی عمارات کے ماہر تعمیرات ہیں۔
متن: ویکیپیڈیا، مضمون «مسجد کوبے»، لائسنس CC BY-SA 4.0 · پورا مضمون ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗
کیا آپ کے پاس اس کی تصویر ہے، یا آپ جمعہ کا وقت، پتا یا اس کی تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں؟
مسجد سے قبلہ
290.7° مغرب شمال مغرب
کعبہ تک فاصلہ: 9,136 km
معلومات
- کوبے, جاپان
- 34.69611, 135.18778
- تعمیر 1935
ویکیپیڈیا سے
- بنیادی معلومات
- مقام
- 2-25-14 Nakayamate Dori, Chuo-ku, Kobe-shi, Postal Code: 650-0004
- مذہبی انتساب
- اسلام
- تعمیراتی تفصیلات
- معمار
- Jan Josef Švagr
- نوعیتِ تعمیر
- مسجد
- سنہ تکمیل
- 1935
- تفصیلات
- یادگار
- 2
متن: ویکیپیڈیا، مضمون «مسجد کوبے»، لائسنس CC BY-SA 4.0
کوبے میں آج کے اوقاتِ نماز
- فجر05:08
- طلوعِ آفتاب06:35
- ظہر11:44
- عصر14:34
- مغرب16:53
- عشاء18:15
قریبی مساجد
آپ سے فاصلہ
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
مسجد کوبے کہاں واقع ہے؟
مسجد کوبے کوبے, جاپان میں واقع ہے۔ اس کے درست محددات 34.69611, 135.18778 ہیں۔
مسجد کوبے میں قبلہ کس سمت ہے؟
اس مسجد سے قبلہ جغرافیائی شمال سے 290.7° پر ہے (سمت: مغرب شمال مغرب)، اور کعبہ 9,136 کلومیٹر دور ہے۔
مسجد کوبے کب تعمیر ہوئی؟
دستیاب معلومات کے مطابق مسجد 1935 میں تعمیر ہوئی۔
آج کوبے میں اوقاتِ نماز کیا ہیں؟
آج، بدھ، 18 نومبر 2026، کوبے میں: فجر 05:08, طلوعِ آفتاب 06:35, ظہر 11:44, عصر 14:34, مغرب 16:53, عشاء 18:15۔
ماخذ
- متن: ویکیپیڈیا، مضمون «مسجد کوبے»، لائسنس CC BY-SA 4.0 · Wikipedia ↗
- تصویر: 663highland · CC BY 2.5 · ویکیمیڈیا کامنز