مسجد

جامع مسجد تھل

تعمیر 1865

جامع مسجد تھل ضلع دیر بالا میں واقع ایک جامع مسجد ہے جس کو وادی کمراٹ میں مرکزی حیثیت حاصل ہے آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ وادی کمراٹ کی مرکزی جامع مسجد ہے۔ اس مسجد کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ خالص لکڑی سے بنی ہے۔ مسجد میں ستون اور شہتیر انتہائی بڑے ہیں جن کو اس وقت بغیر مشینری کے لگانا لگ بھگ ناممکن ہے یہی ستون اور شہتیر اس وقت کے لوگوں نے بغیر مشینری کے لگائے۔ کہا جاتا ہے کہ اس مسجد کی تعمیر 1865ء میں ہوئی۔1930ء میں اس مسجد میں آگ لگی تھی جس سے جزوی طور پر اس مسجد کو نقصان ہوا تھا۔ پھر مقامی افراد نے اس کی تعمیر و مرمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے دوبارہ لکڑیوں سے بنایا۔ 1998ء میں مسجد کی دوسری منزل پر کام کا آغاز ہوا اور تقریبا عرصہ نو سال میں مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی۔

متن: ویکیپیڈیا، مضمون «جامع مسجد تھل»، لائسنس CC BY-SA 4.0 · پورا مضمون ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗

اس مسجد کا صفحہ مکمل کرنے میں مدد کریں

کیا آپ کے پاس اس کی تصویر ہے، یا آپ جمعہ کا وقت، پتا یا اس کی تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں؟

مسجد سے قبلہ

252.4° مغرب جنوب مغرب

کعبہ تک فاصلہ: 3,512 km

اس مسجد سے قبلہ کا نقشہ ←مساجد کے نقشے پر ←

معلومات

  • 35.47844, 72.24540
  • تعمیر 1865

ویکیپیڈیا سے

بنیادی معلومات
مقام
کمراٹ، دیر، پاکستان
مذہبی انتساب
اسلام
مکتب فکر
اہل سنت
ملک
پاکستان
تاریخ تاسیس
1865ء
تفصیلات
مینار
4

متن: ویکیپیڈیا، مضمون «جامع مسجد تھل»، لائسنس CC BY-SA 4.0

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

جامع مسجد تھل کہاں واقع ہے؟

جامع مسجد تھل میں واقع ہے۔ اس کے درست محددات 35.47844, 72.24540 ہیں۔

جامع مسجد تھل میں قبلہ کس سمت ہے؟

اس مسجد سے قبلہ جغرافیائی شمال سے 252.4° پر ہے (سمت: مغرب جنوب مغرب)، اور کعبہ 3,512 کلومیٹر دور ہے۔

جامع مسجد تھل کب تعمیر ہوئی؟

دستیاب معلومات کے مطابق مسجد 1865 میں تعمیر ہوئی۔

ماخذ