مسجد شنقیط اسلامی جمہوریہ موریتانیا جسے مسجد جمعہ بھی کہا جاتا ہے موریتانیا کی قدیم مساجد میں سے ایک ہے جسے موریتانیا کے علاقے آدرار کے ایک ضلع شنقیط میں اواسس شہر کی بنیاد رکھنے والوں نے تعمیر کیا تھا۔ اس مسجد کی تعمیر بارہویں یا تیرہویں صدی عیسوی میں ہوئی۔ اس کا مینار دنیا میں مساجد کا مسلسل استعمال ہونے والا دوسرا قدیم ترین مینار سمجھا جاتا ہے۔ مینار مربع شکل کا ہے اور سادہ طریقہ سے بنا ہوا ہے۔ مینار تعمیر کرنے والے مالکی مسلک سے تعلق رکھتے تھے چنانچہ انھوں نے مینار اپنے مسلک کے مطابق سادہ ترین طریقہ سے بنایا تھا۔ اس مینار کو اسلامی جمہوریہ موریتانیا کا اہم قومی نشان سمجھا جاتا ہے۔ یونیسکو نے اسے عالمی ثقافتی ورثہ میں بھی شامل کیا ہوا ہے۔
متن: ویکیپیڈیا، مضمون «مسجد شنقیط»، لائسنس CC BY-SA 4.0 · پورا مضمون ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗
کیا آپ کے پاس اس کی تصویر ہے، یا آپ جمعہ کا وقت، پتا یا اس کی تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں؟
معلومات
- 20.46333, -12.36667
قریبی مساجد
آپ سے فاصلہ
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
مسجد شنقیط کہاں واقع ہے؟
مسجد شنقیط میں واقع ہے۔ اس کے درست محددات 20.46333, -12.36667 ہیں۔
مسجد شنقیط میں قبلہ کس سمت ہے؟
اس مسجد سے قبلہ جغرافیائی شمال سے 79.0° پر ہے (سمت: مشرق)، اور کعبہ 5,395 کلومیٹر دور ہے۔
ماخذ
- متن: ویکیپیڈیا، مضمون «مسجد شنقیط»، لائسنس CC BY-SA 4.0 · Wikipedia ↗
- تصویر: Mohamed Natti · CC BY-SA 4.0 · ویکیمیڈیا کامنز