بھونگ مسجد، گاؤں بھونگ میں واقع ہے۔ یہ مسجد 1932 سے 1982 تک تقریباً پچاس سالوں میں مکمل ہوئی اور اس مسجد نے تعمیرات کے شعبہ میں 1986 میں آغا خان ایوارڈ بھی جیتا۔ یہ مسجد ایرانی، ہسپانوی اور عثمانی فن تعمیر کا ملاپ دکھائی دیتی ہے۔ یہ مسجد بہاولپور سے240 کلومیٹرز اور رحیم یارخان سے تقریباً 55 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اپنے عمدہ ڈیزائن، منفرد طرزِ تعمیر اور جاذبِ نظر خطاطی اور نقاشی کی وجہ سے اس مسجد کو خاص شہرت حاصل ہے۔سردار رئیس غازی محمد نے یہ مسجد 1932 میں تعمیر کروانا شروع کی، آپ کے جد امجد حضرت بہاؤ الدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کے خلفا میں سے تھے۔ رئیس محمد غازی اعزازی مجسٹریٹ اور بہاولپور اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ کثیر مال و دولت ہونے کے باوجود انھوں نے درویشانہ زندگی گزاری۔
متن: ویکیپیڈیا، مضمون «بھونگ مسجد»، لائسنس CC BY-SA 4.0 · پورا مضمون ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗
کیا آپ کے پاس اس کی تصویر ہے، یا آپ جمعہ کا وقت، پتا یا اس کی تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں؟
معلومات
- صادق آباد, پاکستان
- 28.42309, 69.91136
- تعمیر 1982
صادق آباد میں آج کے اوقاتِ نماز
- فجر05:21
- طلوعِ آفتاب06:43
- ظہر12:04
- عصر15:06
- مغرب17:26
- عشاء18:47
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
بھونگ مسجد کہاں واقع ہے؟
بھونگ مسجد صادق آباد, پاکستان میں واقع ہے۔ اس کے درست محددات 28.42309, 69.91136 ہیں۔
بھونگ مسجد میں قبلہ کس سمت ہے؟
اس مسجد سے قبلہ جغرافیائی شمال سے 262.4° پر ہے (سمت: مغرب)، اور کعبہ 3,123 کلومیٹر دور ہے۔
بھونگ مسجد کب تعمیر ہوئی؟
دستیاب معلومات کے مطابق مسجد 1982 میں تعمیر ہوئی۔
آج صادق آباد میں اوقاتِ نماز کیا ہیں؟
آج، منگل، 17 نومبر 2026، صادق آباد میں: فجر 05:21, طلوعِ آفتاب 06:43, ظہر 12:04, عصر 15:06, مغرب 17:26, عشاء 18:47۔
ماخذ
- متن: ویکیپیڈیا، مضمون «بھونگ مسجد»، لائسنس CC BY-SA 4.0 · Wikipedia ↗
- تصویر: Zahra Ahsan · CC BY-SA 4.0 · ویکیمیڈیا کامنز
- ڈیٹا © OpenStreetMap کے معاونین · OpenStreetMap پر درست کریں