مسجد الجمعہ وہ مسجد جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مدینہ طیبہ میں سب سے پہلا جمعہ جماعت کے ساتھ ادا کیا۔مسجد قباءاور مسجد بنوانیف کے بعد مدینہ منورہ کی تیسری مسجد جہاں ہجرت کے موقع پر باجماعت نماز پڑھی گئی۔ قباء اور مدینہ منورہ کے درمیان محلہ بنو سالم بن عوف میں واقع ایک مسجد، جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سفر ہجرت کے دوران میں نماز جمعہ ادا کی تھی۔ صحابہ کرام نے اس جگہ ایک مسجد تعمیر کی جسے حضرت عمر بن عبد العزیز نے اپنے دور گورنری میں دوبارہ تعمیر کرایا۔ مسجد جمعہ کے علاوہ اس مسجد کے دیگر کئی نام بھی ہیں جن میں مسجد بنی سالم، مسجد وادی، مسجد غُبَیب اور مسجد عاتکہ شامل ہیں۔ سابق سعودی شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں اس مسجد کی توسیع اور تعمیر نو مکمل ہوئی۔
متن: ویکیپیڈیا، مضمون «مسجد جمعہ»، لائسنس CC BY-SA 4.0 · پورا مضمون ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗
کیا آپ کے پاس اس کی تصویر ہے، یا آپ جمعہ کا وقت، پتا یا اس کی تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں؟
معلومات
- مدینہ منورہ, سعودی عرب
- 24.44549, 39.61522
ویکیپیڈیا سے
- مسجد جمعہ
- ملک
- سعودی عرب
- جگہ
- مدینہ منورہ
- شہر
- وادي رانوناء
- الأحداث الهامة
- نماز جمعہ
متن: ویکیپیڈیا، مضمون «مسجد جمعہ»، لائسنس CC BY-SA 4.0
مدینہ منورہ میں آج کے اوقاتِ نماز
- فجر05:17
- طلوعِ آفتاب06:38
- ظہر12:06
- عصر15:13
- مغرب17:34
- عشاء19:04
قریبی مساجد
آپ سے فاصلہ
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
مسجد جمعہ کہاں واقع ہے؟
مسجد جمعہ مدینہ منورہ, سعودی عرب میں واقع ہے۔ اس کے درست محددات 24.44549, 39.61522 ہیں۔
مسجد جمعہ میں قبلہ کس سمت ہے؟
اس مسجد سے قبلہ جغرافیائی شمال سے 176.3° پر ہے (سمت: جنوب)، اور کعبہ 337 کلومیٹر دور ہے۔
آج مدینہ منورہ میں اوقاتِ نماز کیا ہیں؟
آج، منگل، 17 نومبر 2026، مدینہ منورہ میں: فجر 05:17, طلوعِ آفتاب 06:38, ظہر 12:06, عصر 15:13, مغرب 17:34, عشاء 19:04۔
ماخذ
- متن: ویکیپیڈیا، مضمون «مسجد جمعہ»، لائسنس CC BY-SA 4.0 · Wikipedia ↗
- تصویر: Imam Khairul Annas · CC BY-SA 3.0 · ویکیمیڈیا کامنز