حدیث · 8945
ہم عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے کہ اسی دوران انھوں نے فرمایا : "ہمیں تکلف سے منع کیا گیا ہے۔
عن أنس رضي الله عنه قال: كُنَّا عِنْدَ عُمَرَ فَقَالَ: «نُهِينَا عَنِ التَّكَلُّفِ».
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ:
ہم عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے کہ اسی دوران انھوں نے فرمایا : "ہمیں تکلف سے منع کیا گیا ہے۔"
شرح
عمر رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کو بلا ضرورت ایسا کام کرنے یا ایسی بات کہنے سے منع کیا ہے، جس میں مشقت ہو۔
حدیث کے فوائد
- منع کردہ تکلف کے اندر بکثرت سوال کرنا، ایسا کام کرنا جس کی جان کاری نہ ہو اور ایسی چیز میں سختی کرنا بھی داخل ہے، جس میں اللہ نے وسعت رکھی ہے۔`
- ایک مسلمان کو چاہیے کہ خود کو کشادہ دلی اور قول اور عمل میں تکلف سے بچنے کا عادی بنائے۔ کھانے پینے، بات چیت اور دیگر تمام چیزوں میں تکلفات سے اوپر اٹھ کر کام کرے۔
- اسلام ایک آسان مذہب ہے۔
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں