حدیث · 8349
مومن کے لیے جنت میں ایک ایسے موتی سے بنا خیمہ ہو گا جو اندر سے خالی ہوگا، جس کی لمبائی ساٹھ میل ہو گی۔ اس میں مومن کی بیویاں ہوں گی، جن کے پاس وہ آنا جانا کرے گا اور وہ ایک دوسرے…
ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
"مومن کے لیے جنت میں ایک ایسے موتی سے بنا خیمہ ہو گا جو اندر سے خالی ہوگا، جس کی لمبائی ساٹھ میل ہو گی۔ اس میں مومن کی بیویاں ہوں گی، جن کے پاس وہ آنا جانا کرے گا اور وہ ایک دوسرے کو دیکھ نہیں سکیں گی"۔
شرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے یہاں جنت کی کچھ نعمتوں کے بارے میں بتایا۔ آپ نے بتایا کہ جنت کے اندر مومن کو ایک بہت بڑا اور بہت کشادہ خیمہ ملے گا، جو اندر سے خالی ایک ہیرے سے بنا ہوگا۔ اس کی لمبائی وچوڑائی 60 میل کی ہوگی۔ اس کے چاروں زاویوں میں سے ہر زاویے میں کچھ بیویاں ہوں گی، جو ایک دوسری کو دیکھ نہیں سکيں گی۔ وہ مومن ان کے درمیان گردش کرتا رہے گا۔
حدیث کے فوائد
- جنتیوں کو ملنی والی عظیم نعمتوں کا بیان۔
- بندوں کے لئے اللہ کی تیار کردہ نعمتوں کو بیان کرکے عمل صالح کی ترغیب۔
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں