حدیث · 8305

شیطان نے کہا: اے رب! مجھے تیری عزت کی قسم! میں تیرے بندوں کو تب تک بہکاتا رہوں گا، جب تک ان کی روحیں ان کی جسموں میں رہیں گی۔ اس پر رب تعالی نے فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی…

عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه مرفوعاً: «إنَّ الشيطانَ قال: وعِزَّتِك يا رب، لا أَبرحُ أُغوي عبادَك ما دامت أرواحُهم في أجسادهم، قال الربُّ: وعِزَّتي وجَلالي لا أزال أغفرُ لهم ما استغفروني».

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شیطان نے کہا: اے رب! مجھے تیری عزت کی قسم! میں تیرے بندوں کو تب تک بہکاتا رہوں گا، جب تک ان کی روحیں ان کی جسموں میں رہیں گی۔ اس پر رب تعالی نے فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! میں تب تک ان کی بخشش کرتا رہوں گا، جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے۔

حسن ماخذ: رواه الإمام أحمد

شرح

”شیطان نے کہا: اے رب! مجھے تیری عزت کی قسم! میں تیرے بندوں کو تب تک بہکاتا رہوں گا، جب تک ان کی روحیں ان کی جسموں میں رہیں گی“ یعنی شیطان نے اللہ تعالی کی عزت کی قسم اٹھائی کہ وہ بندوں کو ان کی ساری زندگی گمراہ کرتا رہے گا۔

”اس پر رب تعالی نے فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! میں تب تک ان کی بخشش کرتا رہوں گا، جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے“ یعنی رب عز وجل نے اس کے جواب میں فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! جب تک وہ مجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہیں گے، میں انہیں معاف کرتا رہوں گا۔

ذکر اللہ کے فوائد

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات