حدیث · 65463
میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھتا کہ آپ ﷺ دائیں اور بائیں سلام پھیرتے تھے، یہاں تک کہ میں آپ ﷺ کے رخسار کی سفیدی دیکھ لیتا۔
عَنْ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ أَرَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ يَسَارِهِ، حَتَّى أَرَى بَيَاضَ خَدِّهِ.
سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:
میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھتا کہ آپ ﷺ دائیں اور بائیں سلام پھیرتے تھے، یہاں تک کہ میں آپ ﷺ کے رخسار کی سفیدی دیکھ لیتا۔
شرح
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ جب نبی ﷺ اپنی نماز سے سلام پھیرتے تو پہلے سلام کے لیے دائیں جانب اور دوسرے سلام کے لیے بائیں جانب اس قدر مڑتے کہ وہ آپ ﷺ کے رخسار کی سفیدی دیکھ لیا کرتے تھے۔
حدیث کے فوائد
- دائیں اور بائیں جانب مڑنے میں مبالغہ کرنے کی مشروعیت۔
- دائیں اور بائیں طرف دو سلام پھیرنے کی مشروعیت۔
- امام نووی کہتے ہیں: اگر کوئی دونوں سلام دائیں طرف یا بائیں طرف یا چہرے کے سامنے پھیر لے، یا پہلا سلام بائیں طرف اور دوسرا دائیں طرف پھیر لے، تو اس کی نماز صحیح ہو جائے گی اور دونوں سلام بھی ادا ہو جائیں گے، لیکن ان دونوں کے طریقے کی فضیلت فوت ہو جائے گی۔
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Türkçe · Bahasa Indonesia · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں