حدیث · 65416

اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد سے نہ روکو، لیکن انہیں چاہیے کہ وہ خوشبو لگائے بغیر نکلیں۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ، وَلَكِنْ لِيَخْرُجْنَ وَهُنَّ تَفِلَاتٌ».

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد سے نہ روکو، لیکن انہیں چاہیے کہ وہ خوشبو لگائے بغیر نکلیں۔“

حسن ماخذ: رواه أبو داود

شرح

نبی ﷺ نے عورت کے ولی اور ذمہ دار کو عورتوں کو مساجد سے روکنے سے منع فرمایا، اور عورتوں کو حکم دیا کہ نکلتے وقت خوشبو نہ لگائیں اور زینت کا اظہار نہ کریں؛ تاکہ وہ مردوں کے لیے فتنے کا سبب نہ بنیں۔

حدیث کے فوائد

  • اگر فتنہ کا خوف نہ ہو اور عورت زیب وزینت اور خوشبو کے بغیر نکلے، تو اسے مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔
  • اس سے یہ استدلال کیا گیا ہے کہ عورت شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے گھر سے باہر نہ نکلے، کیونکہ اجازت دینے کا حکم شوہروں کو دیا گیا ہے۔
  • اسلام نے عورتوں کا خاص خیال رکھا ہے، اور انہیں ان امور سے منع نہیں کیا جن میں ان کے لیے خیر و بھلائی ہو، جیسے طلبِ علم وغیرہ کے لیے باہر نکلنا۔
  • عورت پر مرد کی سرپرستی اور اس کی نگرانی کا ثبوت۔

لباس اور زیب و زینتJurisprudence for Muslim Womenمساجد کے احکام

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Türkçe · Bahasa Indonesia · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات