حدیث · 65258
رسول اللہ ﷺ ہمیں ہر حال میں قرآن پڑھایا کرتے تھے، سوائے اس کے کہ آپ جنبی ہوتے۔
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقْرِئُنَا القُرْآنَ عَلَى كُلِّ حَالٍ مَا لَمْ يَكُنْ جُنُبًا.
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:
رسول اللہ ﷺ ہمیں ہر حال میں قرآن پڑھایا کرتے تھے، سوائے اس کے کہ آپ جنبی ہوتے۔
شرح
نبی ﷺ اپنے صحابہ کو ہر حال میں قرآن کی تعلیم دیتے اور پڑھاتے تھے، سوائے اس کے کہ آپ اپنی اہلیہ سے جماع کی وجہ سے حالتِ جنابت میں ہوتے۔
حدیث کے فوائد
- جنبی کے لیے غسل کیے بغیر قرآن پڑھنا جائز نہیں ہے۔
- عمل کے ذریعہ تعلیم۔
احکامِ قرآن اور مصاحفقرآن کی قراءت اور اس کے حفاظ سے متعلق آدابغسل کرنا۔
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Türkçe · Bahasa Indonesia · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں