حدیث · 65043
جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔"
شرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جس نے آپ پر جھوٹ بولا، یعنی کسی قول یا عمل کی جھوٹی نسبت آپ کی طرف کر دی، اسے اس جھوٹ کے بدلے میں آخرت میں جہنم میں جگہ دی جائے گی۔
حدیث کے فوائد
- جان بوجھ کر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر جھوٹ بولنا جہنم میں دخول کا سبب ہے۔
- اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر جھوٹ بولنا دیگر لوگوں پر جھوٹ بولنے کی طرح نہيں ہے۔ کیوں کہ آپ پر بولی جانے والی جھوٹ کے نتیجے میں دین اور دنیا میں بہت سارے مفاسد ظاہر ہوجاتے ہیں۔
- پوری چھان بین اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی جانب نسبت کے صحیح ہونے کا اطمینان حاصل کیے بغیر حدیثوں کو عام کرنے کی ممانعت۔
سنت کی اہمیت اور مقاماخلاق ذمیمہ/ برے اخلاق
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں