حدیث · 65040
جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں یہ فیصلہ کر دیتا ہے کہ وہ فلاں جگہ میں مرے گا، تو وہاں اس کی ضرورت رکھ دیتا ہے۔
مَطَر بن عُکامس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"’’جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں یہ فیصلہ کر دیتا ہے کہ وہ فلاں جگہ میں مرے گا، تو وہاں اس کی ضرورت رکھ دیتا ہے۔‘‘
شرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس حدیث میں بتا رہے ہیں کہ اللہ تعالی جب کسی بندے کے حق میں یہ مقدر کرتا ہے کہ وہ ایسی زمین میں فوت ہوگا، جہاں وہ موجود نہیں ہوتا، تو اللہ تعالی وہاں اس کی کوئی حاجت وضرورت پیدا کر دیتا ہے۔ چنانچہ وہ شخص وہاں جاتا ہے اور اسی زمین میں اس کی روح قبض کی جاتی ہے۔
حدیث کے فوائد
- یہ حدیث اللہ تعالی کے اس فرمان کی تصدیق کرتی ہے: "نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس زمین میں مرے گا۔"
قضا و قدر پر ایمانموت اور اس سے متعلق احکام
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں