حدیث · 64667
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو لڑکے کے عقیقہ میں بھیڑ اور بکری بکرا میں سے دو ایک جیسے کے ذبح کرنے کا اور لڑکی کے عقیقہ میں بھیڑ اور بکری بکرا میں…
عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو لڑکے کے عقیقہ میں بھیڑ اور بکری بکرا میں سے دو ایک جیسے کے ذبح کرنے کا اور لڑکی کے عقیقہ میں بھیڑ اور بکری بکرا میں سے ایک کے ذبح کرنے کا حکم دیا ہے۔
شرح
اس حدیث میں عائشہ رضی اللہ عنہا بتا رہی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکے کی ولادت پر اس کی جانب سے بھیڑ اور بکرى بکرا میں سے دو کے ذبح کرنے کا حکم دیا ہے، جو عمر، موٹاپے اور عمدگی میں ایک جیسے ہوں, اور لڑکی کی ولادت پر بھیڑ اور بکرى بکرا میں سے ایک کے ذبح کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Bahasa Indonesia · فارسی
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں