حدیث · 64655

ایک عورت نے پتھر سے ایک بکری کو ذبح کر دیا۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے اسے کھانے کا حکم دیا

عن كعب بن مالك، أنّ امرأةً ذَبحَت شاةً بِحَجَر، «فسُئل النبيُّ صلى الله عليه وسلم عن ذلك فأمَرَ بِأكلها».

کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے پتھر سے ایک بکری کو ذبح کر دیا۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے اسے کھانے کا حکم دیا۔

صحیح ماخذ: رواه البخاري

شرح

اس حدیث میں کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ ایک عورت نے ایک بکری کو پتھر سے ذبح کر دیا۔ وجہ یہ تھی کہ وہ احد کے پاس بکریاں چرا رہی تھیں۔ اسی بیچ ایک بکری پر بھیڑیے نے حملہ کر دیا، اس نے بھیڑیے کو بھگایا اور ایک دھار دار پتھر لے کر بکری کو ذبح کر دیا۔ لوگوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے اس فعل کو بارے میں پوچھا، تو آپ نے اس بکری کا گوشت کھانے کا حکم دیا۔

ذبح کرنا

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Bahasa Indonesia · فارسی

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات