حدیث · 64643
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ہر نوکیلے دانت والے درندے اور ناخن (سے شکار کرنے والے) پرندے (کا گوشت کھانے) سے منع فرمایا ہے۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضيَ اللهُ عنهُما أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم: نَهَى عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ، وَعَنْ كُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ہر نوکیلے دانت والے درندے اور ناخن (سے شکار کرنے والے) پرندے (کا گوشت کھانے) سے منع فرمایا ہے۔
شرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ہر ایسے چیر پھاڑ کرنے والے درندے کا گوشت کھانے سے فرمایا ہے، جو اپنے نوکیلے دانت کے ذریعے شکار کرتا ہے۔ اسی طرح ہر ایسے پرندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے، جو اپنے ناخن سے پکڑتا اور کاٹتا ہے۔
حدیث کے فوائد
- اسلام نے اس بات کی ترغیب دی ہے کہ کھانے اور پینے وغیرہ میں صرف پاک چيزوں ہی کا استعمال ہو۔
- کھانے کی چیزوں میں اصل حلت ہے۔ حرام وہی چيزیں ہیں، جن کے حرام ہونے کی دلیل موجود ہو۔
کون سے جانور اور پرندے حلال ہیں اور کون سے حرام ہیں۔
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں