حدیث · 6403

جس نے جہاد نہیں کیا یا کسی جہاد کرنے والے کے لیے سامان جہاد فراہم نہیں کیا یا کسی مجاہد کے اہل و عیال کی بھلائی کے ساتھ خبر گیری نہ کی تو اللہ روز قیامت سے پہلے اسے کسی سخت مصیبت…

عن أبي أمامة رضي الله عنه مرفوعاً: « مَنْ لَمْ يَغْزُ أَوْ يُجَهِّزْ غَازِيًا أَوْ يَخْلُفْ غَازِيًا في أهله بخير، أصابه الله بقارعة قبل يوم القيامة ».

ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”'جس نے جہاد نہیں کیا یا کسی جہاد کرنے والے کے لیے سامان جہاد فراہم نہیں کیا یا کسی مجاہد کے اہل و عیال کی بھلائی کے ساتھ خبر گیری نہ کی تو اللہ روز قیامت سے پہلے اسے کسی سخت مصیبت سے دو چار کرے گا“۔

حسن ماخذ: رواه أبو داود

شرح

اس حدیث میں جہاد پر نکلنے کی ترغیب دی گئی ہے اور اس شخص کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے آخرت سے پہلے دنیا ہی میں سخت سزا کی وعید ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کو چھوڑ دیتا ہے یا پھر مجاہدین کی مال کی صورت میں اعانت نہیں کرتا یا ان کے اہل و عیال کی خبرگیری اور ان کی حفاظت کرکے ان کی مدد نہیں کرتا۔ جو شخص ان تمام امور کو چھوڑ دیتا ہے تو وہ اللہ تعالی کے دین کی نصرت میں کوتاہی کرنے کی وجہ سے سخت مصائب میں مبتلا ہوتا ہے۔

جہاد کی فضیلت

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات