حدیث · 6021

وہ شرط پوری کی جانے کی سب سے زیادہ مستحق ہے، جس کے ذریعہ تم نے عورتوں کی شرم گاہوں کو حلال کیا “۔

عن عقبة بن عامر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أَحَقُّ الشُّرُوطِ أَنْ تُوفُوا بِهِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ».

عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:

”وہ شرط پوری کی جانے کی سب سے زیادہ مستحق ہے، جس کے ذریعہ تم نے عورتوں کی شرم گاہوں کو حلال کیا “۔

صحیح ماخذ: متفق عليه

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ پورا کیے جانے کی سب سے زیادہ حق دار شرط وہ شرط ہے، جو عورت کی شرم گاہ کو حلال کرنے کا سبب ہو۔ اس سے مراد وہ جائز شرطیں ہيں، جو نکاح کے وقت بیوی رکھتی ہے۔

حدیث کے فوائد

  • نکاح کے وقت شوہر بیوی میں سے کوئی جو شرطیں رکھے، ان کو پورا کرنا واجب ہے۔ ہاں! اگر وہ شرط کسی حلال کو حرام یا کسی حرام کو حلال ٹھہراتی ہو، تو اس کا پورا کرنا واجب نہيں ہوگا۔
  • نکاح کی شرطوں کو پورا کرنا دیگر شرطوں کو پورا کرنے کے مقابلے میں زیادہ ضروری ہے، کیوں کہ ان کے ذریعے شرم گاہوں کو حلال کیا جاتا ہے۔
  • اسلام میں شادی کی اہمیت کہ اس نے شادی کی شرطوں کو پورا کرنے کی تاکید کی ہے۔

نکاح میں رکھی جانے والی شرائط

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات