حدیث · 5913

تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھائے“۔

عن عثمان رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ».

عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :

”تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھائے“۔

صحیح ماخذ: رواه البخاري

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ کے نزدیک سب سے افضل اور اونچے درجے والا مسلمان وہ ہے، جس نے قرآن سیکھا، یعنی اسے پڑھنا سیکھا، یاد کیا اور اس سے مسائل اخذ کرنا سیکھا اور اس کی تفسیر سیکھی اور ساتھ ہی اپنے پاس موجود قرآن کے علم پر عمل کرتے ہوئے اسے دوسروں کو سکھایا۔

حدیث کے فوائد

  • قرآن کی فضیلت اور اس بات کا بیان کہ قرآن سب سے اچھا کلام ہے، کیوں کہ وہ اللہ کا کلام ہے۔
  • سب سے بہتر سیکھنے والا وہ ہے، جو علم کو اپنی ذات تک محدود رکھنے کی بجائے دوسروں کو سکھائے بھی۔
  • قرآن سیکھنے اور سکھانے کے اندر اس کی تلاوت، معانی اور احکام سب شامل ہیں۔

قرآن کریم میں مشغول رہنے کی فضیلت

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات