حدیث · 58102
نبی ﷺ ایک ہی غسل میں سبھی بیویوں کا چکر لگا لیتے تھے۔
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ ایک ہی غسل میں تمام بیویوں کا چکر لگا لیتے تھے۔
شرح
اس حدیث میں نبی ﷺ کی اپنی بیویوں کے تئیں حسنِ معاشرت کا نمونہ پایا جاتا ہے کہ آپ ﷺ اپنی بیویوں کی تسکین قلب کے لیے (کبھی کبھی) ایک ہی رات میں ان سب کے ساتھ ہم بستری کیا کرتے تھے اور پھر ایک مرتبہ غسل فرماتے کیونکہ دو جماع کے درمیان غسل واجب نہیں ہے چاہے وہ اسی ہمبستری کی وجہ سے کیا جائے یا اس کے علاوہ دوسری ہمبستری کی وجہ سے، جیسا کہ اس حدیث سے یہ مسئلہ معلوم ہوا۔
غسل کرنا۔آپ ﷺ کے ازواج مطہرات اور نبوی گھرانے کے حالات
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں