حدیث · 5509

اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز نہیں“۔

عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللهِ تَعَالَى مِنَ الدُّعَاءِ».

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:

”اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز نہیں“۔

حسن ماخذ: رواه الترمذي وابن ماجه وأحمد

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ اللہ کے یہاں دعا سے افضل کوئی عبادت نہيں ہے۔ کیوں کہ اس میں اللہ تعالی کی بے نیازی اور بندے کی بے بسی اور ضرورت مندی کا اعتراف ہے۔

حدیث کے فوائد

  • دعا کی فضیلت اور یہ کہ اللہ سے دعا کرنے والا دراصل اللہ کی تعظیم کرتا اور اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ اللہ پاک غنی ہے، کیوں کہ فقیر سے کچھ مانگا نہیں جاتا، وہ سننے والا ہے‘ کیوں کہ بہرے کو پکارا نہیں جاتا‘ وہ رحیم ہے، کیوں کہ سخت دل سے دعا نہيں کی جاتی، وہ قدرت والا ہے، کیوں عاجز سے دعا نہيں کی جاتی، وہ قریب ہے، کیوں کہ بعید سن نہيں سکتا۔ دعا کرنے والا اس کے علاوہ بھی اللہ کے دیگر جمال و جلال کی صفات کا اقرار کرتا ہے۔

دعا کی فضیلت

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات