حدیث · 5477

یہ کلمے باقیات صالحات (یعنی باقی رہنے والی نیکیاں) ہیں : ”لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَاَللَّهُ أَكْبَرُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلَّا…

عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ، لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَاَللَّهُ أَكْبَرُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلَّا بِاَللَّهِ".

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کلمے باقیات صالحات (یعنی باقی رہنے والی نیکیاں) ہیں : ”لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَاَللَّهُ أَكْبَرُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلَّا بِاَللَّهِ“۔

صحیح ماخذ: رواه ابن حبان والحاكم، أما النسائي فرواه في الكبرى لكن من حديث أبي هريرة

شرح

اس حديث ميں ان الفاظ كے ساتھ ذكر كرنے کی فضیلت کا بیان ہے کیونکہ ان میں اللہ تعالی کی تسبیح، تقدیس اور تعظیم کے معانی پائے جاتے ہیں اور اس لئے بھی کہ ان میں اللہ کے افعال پر اس کی حمد بیان کی گئی ہے۔ چنانچہ اللہ کی مشیئت کے بغیر بندہ کوئی تدبیر، یا کوئی حرکت نہیں کرسکتا اور نہ اس کی کوئی قوت واستطاعت ہے۔ پس اللہ جل وعلا کی توفیق کے بغیر نہ شر کو دور کرنے کی طاقت ہے اور نہ ہی بھلائی حاصل کرنے کی قوت۔ ان عظیم الشان معانی پر مشتمل یہ کلمات ایسے ہیں جن کا اثر اور فائدہ مومن کے لیے اس کی موت کے بعد بھی باقی رہتا ہے۔

ذکر کے فضیلتعام اذکار

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات