حدیث · 5434
جسے خوف ہوتا ہے وہ اولین شب ہی میں سفر پر نکل پڑتا ہے اور جو رات کے ابتدائی حصے ہی میں سفر کا آغاز کر دیتا ہے وہ منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ آگاہ رہو کہ اللہ کا سودا گراں قیمت ہے، جان…
عن أبي هريرة رضي الله عنه مرفوعاً: «مَنْ خَافَ أَدْلَجَ، ومَنْ أَدْلَجَ بَلَغَ المنْزِلَ، أَلَا إِنَّ سِلْعَةَ اللهِ غَالِيَةٌ، أَلَا إِنَّ سِلْعَةَ اللهِ الجَنَّةُ».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے خوف ہوتا ہے وہ اولین شب ہی میں سفر پر نکل پڑتا ہے اور جو رات کے ابتدائی حصے ہی میں سفر کا آغاز کر دیتا ہے وہ منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ آگاہ رہو کہ اللہ کا سودا گراں قیمت ہے، جان لو کہ اللہ کا سودا جنت ہے“۔
شرح
جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اسے چاہیے کہ وہ گناہوں سے دور رہے اور خوب اچھی طرح اللہ کی اطاعت گزاری میں لگ جائے۔ اللہ کے پاس جو سامان ہے وہ بہت قیمتی ہے اور وہ جنت ہے اور اس کی قیمت سوائے جان و مال خرچ کرنے کے کوئی اور چیز نہیں ہو سکتی۔
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں