حدیث · 5432
جو شخص الله كے حضور تواضع اختیار کرتے ہوئے قیمتی لباس چھوڑ دیتا ہے، حالاں کہ وہ اسے پہن سکتا ہو، تو روز قیامت اللہ اسے یہ اختیار دینے کے لیے سب کے سامنے بلائے گا کہ وہ جنتی لوگوں…
معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص الله كے حضور تواضع اختیار کرتے ہوئے قیمتی لباس چھوڑ دے، حالاں کہ وہ اسے پہن سکتا ہو، تو روز قیامت اللہ اسے یہ اختیار دینے کے لیے سب کے سامنے بلائے گا کہ وہ جنتی لوگوں کے لباس میں سے جس لباس کو چاہے، پہن لے“۔
شرح
جس نے اللہ کی خاطر تواضع اختیار کرتے ہوئے اور دنیا کی زینت کو ترک کرتے ہوئے قیمتی لباس پہننے سے گریز کیا، حالاں کہ یہ بات نہیں تھی کہ وہ ایسا کرنہیں سکتا تھا، تو اللہ تعالی اسے روز قیامت بطور اعزاز سب کے سامنے بلائیں گے، تاکہ اسے یہ اختیار دیں کہ وہ اہل جنت کے پر زینت لباسوں میں سے جسے چاہے پہن لے۔
اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاقلباس کے آداب
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں