حدیث · 4196

جس نے ایمان کے ساتھ اور اجر و ثواب کے حصول کی نیت سے رمضان کا روزہ رکھا، اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ»

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

”جس نے ایمان کے ساتھ اور اجر و ثواب کے حصول کی نیت سے رمضان کا روزہ رکھا، اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔“

صحیح ماخذ: متفق عليه

شرح

اللہ کے نبی ﷺ و سلم بتا رہے ہیں کہ جس نے اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے، روزے کی فرضیت اور روزے دار بندوں کے لیے اللہ کی جانب سے تیار شدہ بیش بہا اجر و ثواب کی تصدیق کرتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی خوش نودی کے حصول کی خاطر، ریا کاری اور شہرت طلبی سے بچتے ہوئے، رمضان کے روزے رکھے، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائيں گے۔

حدیث کے فوائد

  • اخلاص کی فضیلت اور رمضان کے روزے اور دیگر نیک کاموں میں اس کی اہمیت۔

روزے کی فضیلت

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Deutsch · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات