حدیث · 11301
میں نے اور ایک یتیم لڑکے نے جو ہمارے گھر میں موجود تھا ، نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی اور میری والدہ ام سلیم ہمارے پیچھے تھیں۔
عن أنس بن مالك رضي الله عنه ، قال: «صَلَّيْتُ أنا ويَتِيمٌ، في بَيْتِنَا خَلْف النبي صلى الله عليه وسلم ، وَأُمِّي أُمُّ سُليم خَلْفَنَا».
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اور ایک یتیم لڑکے نے جو ہمارے گھر میں موجود تھا، نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی اور میری والدہ ام سلیم ہمارے پیچھے تھیں۔
شرح
انس رضی اللہ عنہ نے بتلایا کہ نبی ﷺ نے انس اور ایک لڑکے (رضی اللہ عنہما) کے ساتھ نماز پڑھی۔ دونوں نبی ﷺ کے پیچھے کھڑے تھے اور یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ نے، جن کی کنیت ام سلیم رضی اللہ عنہا ہے، ان کے پیچھے نماز پڑھی۔ گویا صف اس ترتیب سے تھی:
امام سب سے آگے۔
امام یعنی نبی ﷺ کے پیچھے بچے۔
ان کے پیچھے خاتون۔
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں