حدیث · 11227

اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، لوگوں پر ایک ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ قاتل کو پتہ نہیں ہوگا کہ اس نے کس بنا پر قتل کیا اور مقتول کو پتہ نہیں ہوگا کہ اس کا کس بنا پر قتل…

عن أبي هريرة، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : «والذي نفسي بيده ليأتينَّ على الناس زمانٌ لا يدري القاتلُ في أيِّ شيء قَتَل، ولا يدري المقتولُ على أيِّ شيء قُتِل».

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، لوگوں پر ایک ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ قاتل کو پتہ نہیں ہوگا کہ اس نے کس بنا پر قتل کیا اور مقتول کو پتہ نہیں ہوگا کہ اس کا کس بنا پر قتل ہوا"۔

صحیح ماخذ: رواه مسلم

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی، جو آپ کی جان کا مالک ہے، قسم کھاکر بتایا ہے کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ قتل کی واردات بہت زیادہ بڑھ جائے گی، یہاں تک کہ قاتل کو پتہ نہیں ہوگا کہ اس نے کیوں قتل کیا اور مقتول کو بھی پتہ نہیں ہوگا کہ اسے کس جرم میں قتل کیا گيا۔

علاماتِ قیامت

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Bahasa Indonesia · فارسی

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات