حدیث · 10980

جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات ہوئی، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک دوسرے سے کہا کہ آپ کو کہاں دفن کیا جائے؟ تب ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اسی جگہ جہاں آپ کی…

عن عائشة رضي الله عنها ، قالت: لما مات النبيُّ صلى الله عليه وسلم قالوا: أين يُدْفنُ؟ فقال أبو بكر: في المكان الذي مات فيه.

عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپس میں بات کی کہ آپ کو کہاں دفن کیا جائے؟ تب ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اسی جگہ جہاں آپ کی وفات ہوئی ہے۔

صحیح ماخذ: رواه ابن سعد, وأصله عند الترمذي

شرح

جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات ہوئی، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان اس مسئلے پر اختلاف ہو گیا کہ آپ کو کہاں دفن کیا جائے؟ اس صورت حال میں ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ کو اسی جگہ دفن کر دو، جہاں آپ کی وفات ہوئی ہے۔ بعض روایتوں میں ہے کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : سارے نبیوں کا انتقال انھیں جگہوں میں ہوا ہے، جہاں وہ دفن ہونا پسند کرتے تھے۔

آپ ﷺ کی وفات

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Bahasa Indonesia · فارسی

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات