حدیث · 10959
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، تو آپ کا سر میرے سینے اور گردن کے بیچ میں رکھا ہوا تھا۔ وہ کہتی ہیں: جب آپ کی روح نکلی، تو ایسی خوشبو محسوس ہوئی کہ میں نے کبھی اس سے…
عن عائشة رضي الله عنها ، قالت: «قُبِض رسولُ الله صلى الله عليه وسلم ورأسُه بين سَحْري ونَحْري»، قالت: «فلمَّا خَرَجَتْ نفْسُه، لم أَجِدْ ريحا قَطُّ أطْيَبَ منها».
عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: "اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، تو آپ کا سر میرے سینے اور گردن کے بیچ میں رکھا ہوا تھا۔ وہ کہتی ہیں: "جب آپ کی روح نکلی، تو ایسی خوش بو محسوس ہوئی کہ میں نے کبھی اس سے بڑھ کر پاکیزہ خوش بو محسوس نہیں کی"۔
شرح
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ عائشہ رضی اللہ عنہا بتا رہی ہیں کہ جب آپ کی وفات ہوئی تو آپ ان کے سینے پر ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ پھر جب آپ کی روح نکلی تو ان کو ایسی پاکیزہ خوش بو محسوس ہوئی کہ اس سے پاکیزہ خوش بو کبھی محسوس نہیں کی۔
یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Bahasa Indonesia · فارسی
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں