حدیث · 10918

میں نے رسول کریم ﷺ سے زیادہ مشابہت والی نماز فلاں شخص کے علاوہ کسی کے پیچھے نہیں پڑھی، چنانچہ ہم نے اس شخص کے پیچھے نماز پڑھی، وہ ظہر کی پہلی دونوں رکعتیں لمبی کرتے تھے، اور آخری…

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: «ما صليت وراء أحد أشبه صلاة برسول الله صلى الله عليه وسلم من فلان - فصلينا وراء ذلك الإنسان وكان يطيل الأوليين من الظهر، ويخفف في الأخريين، ويخفف في العصر، ويقرأ في المغرب بقصار المفصل، ويقرأ في العشاء بالشمس وضحاها وأشباهها، ويقرأ في الصبح بسورتين طويلتين».

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ”میں نے رسول کریم ﷺ سے زیادہ مشابہت والی نماز فلاں شخص کے علاوہ کسی کے پیچھے نہیں پڑھی“، چنانچہ ہم نے اس شخص کے پیچھے نماز پڑھی، وہ ظہر کی پہلی دونوں رکعتیں لمبی کرتے تھے اور آخری دونوں رکعتیں ہلکی کرتے، عصر بھی ہلکی کرتے اور مغرب میں قصار مفصل پڑھتے جب کہ عشاء میں وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا اور اسی طرح کی سورتیں پڑھتے اور فجر میں دو لمبی دو سورتیں پڑھتے۔

صحیح ماخذ: رواه النسائي وأحمد

شرح

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد نبوی کے اٗئمہ میں سے ایک امام کی نماز رسول کریم ﷺ کی نماز سے بہت مشابہت رکھتی تھی، اس لیے کہ وہ ظہر کی پہلی دو رکعتوں کو لمبی کرتے تھے اور پچھلی دو رکعتوں کو ہلکی کرتے اور عصر کی نماز اس کی مانند پڑھتے، مغرب کی نماز میں قصار مفصل اور عشا کی نماز میں ”وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ“ اور اس جیسی دیگر سورتیں پڑھتے جب کہ فجر کی نماز میں لمبی سورتیں پڑھا کرتے تھے۔

نماز کا طریقہ

یہ حدیث دوسری زبانوں میں: Bosanski · English · العربية · Français · Türkçe · Bahasa Indonesia · فارسی · বাংলা

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔ ماخذ پر دیکھیں

متعلقہ احادیث

→ تمام احادیث اور موضوعات