ماخذ · 299 حدیث

الترمذي

  1. لوگو! سلام عام کرو، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو اور رات میں جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تو نماز پڑھو، سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤگے۔صحیحرواه الترمذي وابن ماجه وأحمد
  2. جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا"۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
  3. الله اس شخص پر رحم فرمائے جس نے عصر سے پہلے چار رکعت نماز پڑھی۔حسنرواه أبو داود والترمذي وأحمد
  4. رات اور دن کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھنا ہے۔صحیحرواه أبو داود وأحمد والترمذي والنسائي وابن ماجه
  5. اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک رات قرآن کی ایک آیت سے قیام کیاصحیحرواه الترمذي
  6. اے قرآن والو! وتر پڑھا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ وتر (طاق یعنی یکتا) ہے اور وتر کو پسند فرماتا ہے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
  7. ایک رات میں دو وتر نہیں۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وأحمد
  8. جو وتر پڑھے بغیر سوجائے، يا اسے پڑھنا بھول جائے تو جب اسے یاد آئے اس وقت اسے پڑھ لے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
  9. جب تم میں سے کوئی فجر کی دو سنتیں پڑھے تو اسے چاہیے کہ اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جائےصحیحرواه أبو داود والترمذي وأحمد
  10. وتر فرض نمازوں کی طرح واجب نہیں ہے؛ بلکہ یہ رسول اللہ ﷺ کی ایک سنت ہے۔صحیحرواه الترمذي و أحمد و النسائي و ابن ماجه

→ تمام احادیث اور موضوعات

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔