ماخذ · 202 حدیث

ابن ماجه

  1. ہمارے اور ان (کافروں) کے درمیان جو عہد و میثاق ہے، وہ نماز ہے۔ جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیاصحیحرواه الترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
  2. زمین ساری کی ساری سجدہ گاہ ہے، سوائے قبرستان اور غسل خانے کے۔صحیحرواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه وأحمد والدارمي
  3. اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم دو سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھا کرتے تھے : "اللَّهمَّ اغْفِرْ لي، وارْحَمْنِي، وعافِني، واهْدِني، وارزقْنِي"۔ (اے اللہ! مجھے بخش…حسنرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
  4. لوگو! سلام عام کرو، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو اور رات میں جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تو نماز پڑھو، سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤگے۔صحیحرواه الترمذي وابن ماجه وأحمد
  5. جس نے جمعے کے دن وضو کیا، اس نے سنت پر عمل کیا اور یہ بہت عمدہ سنت ہے اور جس نے غسل کیا، تو یہ افضل ہےحسنرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه والدارمي وأحمد
  6. اللہ بالغ عورت کی نماز بغیر دوپٹے کے قبول نہیں کرتا۔صحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
  7. جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا"۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
  8. رات اور دن کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھنا ہے۔صحیحرواه أبو داود وأحمد والترمذي والنسائي وابن ماجه
  9. جس نے اذان کو سنا اور (باجماعت) نماز کے لئے نہیں آیا تو اس کی نماز نہیں، سوائے اس کے کہ کوئی عذر لاحق ہو ۔صحیحرواه ابن ماجه
  10. اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، تو اسے نماز دہرانے کا حکم دیا۔حسنرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
  11. تین آدمیوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے؛ سوئے ہوئے شخص سے جب تک بیدار نہ ہو جائے، بچے سے جب تک کہ بالغ نہ ہو جائے اور دیوانے سے جب تک اسے عقل نہ آ جائے"۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي في الكبرى وابن ماجه وأحمد
  12. اللہ کے نبی صلی اللہ عليه وسلم دو سجدوں کے بیچ یہ دعا پڑھا کرتے تھے : "رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي"۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ اے میرے رب مجھے بخش دے۔)صحیحرواه أبو داود والنسائي وابن ماجه وأحمد
  13. اس گھر (کعبہ) کا طواف کرنے اور نماز پڑھنے سے کسی کو مت روکو، رات اور دن کے جس حصہ میں بھی وہ کرنا چاہے کرنے دو۔صحیحرواه أبو داود وأحمد والترمذي والنسائي وابن ماجه والدارمي
  14. ہم ایک تاریک رات میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر میں تھےتو ہمیں پتہ نہیں چل سکا کہ قبلہ کس طرف ہے۔ چنانچہ ہم میں سے ہر شخص نے اپنی سمت کی طرف رخ کر کے نماز پڑھ لی۔…حسنرواه الترمذي وابن ماجه
  15. مشرق ومغرب کے مابین جو کچھ ہے سب قبلہ ہے۔صحیحرواه الترمذي وابن ماجه ومالك
  16. نماز میں دو سیاہوں (یعنی) سانپ اور بچھو کو مار ڈالو۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد والدارمي
  17. رسول اللہﷺ جب رات کو قیام اللیل کے لیے کھڑے ہوتے، تو تکبیر تحریمہ کہتے، پھر”سُبْحَانك اللَّهم وبحَمْدِك وتبارك اسْمُك، وتعالى جَدُّك، ولا إله غَيْرَك“ پڑھتے۔صحیحرواه أبو داود وابن ماجه والنسائي وأحمد
  18. اے ابا جان! آپ نے تو رسول اللہ ﷺ، ابوبکر رضی اللہ عنہ، عمررضی اللہ عنہ، عثمان رضی اللہ اور یہاں کوفہ میں علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے تقریبا پانچ سال تک نماز پڑھی…صحیحرواه الترمذي وابن ماجه وأحمد
  19. آپ ﷺ کو جب کوئی خوش کن بات پیش آتی ہے یا پھر کوئی خوش خبری سنائی جاتی تو آپ ﷺ اللہ کے شکر میں سجدہ ریز ہو جاتے۔صحیحرواه أبو داود وابن ماجه والترمذي وأحمد
  20. وتر حق ہے؛ جو چاہے سات پڑھ لے، جو چاہے پانچ پڑھ لے، جو چاہے تین پڑھ لے اور جو چاہے ایک پڑھ لے۔صحیحرواه النسائي وأبو داود وابن ماجه
  21. اے قرآن والو! وتر پڑھا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ وتر (طاق یعنی یکتا) ہے اور وتر کو پسند فرماتا ہے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
  22. جو وتر پڑھے بغیر سوجائے، يا اسے پڑھنا بھول جائے تو جب اسے یاد آئے اس وقت اسے پڑھ لے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
  23. جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَحسنرواه ابن ماجه والحاكم
  24. فجر کے ساتھ صبح کرو کیوں کہ یہ تمہارے اجر کے لیے بہت عظیم ہے۔ یا اجر کے اعتبار سے بہت عظیم ہے۔صحیحرواه أبو داود وابن ماجه وأحمد
  25. وتر فرض نمازوں کی طرح واجب نہیں ہے؛ بلکہ یہ رسول اللہ ﷺ کی ایک سنت ہے۔صحیحرواه الترمذي و أحمد و النسائي و ابن ماجه

→ تمام احادیث اور موضوعات

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔