ماخذ · 324 حدیث

أبو داود

  1. میں نے رسول اللہ ﷺ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو رونے کی وجہ سے آپﷺ کے سینے سے ایسی آواز آ رہی تھی جیسے چکی چلنے کی آواز ہوتی ہے۔صحیحرواه أبو داود والنسائي وأحمد
  2. اللہ کے رسول ﷺ کو جب چھینک آتی، تو اپنا ہاتھ یا اپنا کپڑا منہ پر رکھ لیتے اور اس سے اپنی آواز کو ہلکی یا پست کرتے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي وأحمد
  3. ہم آپ ﷺ سے ملاقات کرنے بچوں کے ساتھ ثنية الوداع گئے۔صحیحرواه البخاري وأبو داود. الرواية الأولى لفظ أبي داود. الرواية الثانية لفظ البخاري
  4. رسول اللہ ﷺ کی گفتگو کے کلمات الگ الگ ہوتے تھے، جسے ہر سننے والا سمجھ لیتا تھا۔حسنرواه أبو داود واللفظ له، والتُرمذي والنسائي وأحمد
  5. جب کوئی مسلمان مجھ پر سلام بھیجتا ہے، تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھے لوٹا دیتا ہے، تاکہ میں اس کے سلام کا جواب دے دوں"۔حسنرواه أبو داود وأحمد
  6. رسول اللہ ﷺ کا دایاں ہاتھ وضو اور کھانا کھانے کے لیے اور بایاں ہاتھ قضائے حاجت اور ان چیزوں کے لیے ہوتا تھا جن میں گندگی ہوتی ہے۔صحیحالحديث الأول: رواه أبو داود وأحمد. الحديث الثاني: رواه أبو داود وأحمد
  7. اللہ تعالیٰ نے زمین کو میرے لیے سمیٹ دیا تو میں نے اس کے مشرق اور مغرب کو دیکھا اور جہاں تک کی زمین میرے لیے سمیٹ دی گئی تھی وہاں تک عنقریب میری امت کی سلطنت…صحیحالرواية الأولى: رواها مسلم. الرواية الثانية: رواها أبو داود وابن ماجه وأحمد
  8. ميں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپﷺ پر دو سبز کپڑے تھے۔صحیحرواه الترمذي وأبو داود والنسائي في السنن الكبرى والدارمي وأحمد
  9. رسول اللہ ﷺ کا پسندیدہ ترین لباس قمیص تھا۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي في السنن الكبرى وأحمد
  10. جب نبی اکرم ﷺ غزوہ تبوک سے آئے تو لوگوں نے آپ کا استقبال کیا، اور میں بھی بچوں کے ساتھ آپ سے جاکر ثنیۃ الوداع پر ملا۔صحیحرواه أبو داود، واللفظ الثاني للبخاري
  11. حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے تواضع و انکسار کرنے والا بنایا ہے، متکبر اور سرکش نہیں بنایا۔صحیحرواه أبو داود وابن ماجه

→ تمام احادیث اور موضوعات

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔