ماخذ · 324 حدیث

أبو داود

  1. رسول اللہ ﷺ ہمیں ہر حال میں قرآن پڑھایا کرتے تھے، سوائے اس کے کہ آپ جنبی ہوتے۔حسنرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
  2. جب تم لباس پہنو اور جب تم وضو کرو، تو اپنی دائیں جانب سے شروع کرو۔صحیحرواه أبو داود واللفظ له، والترمذي وابن ماجه وأحمد
  3. سمندر کا پانی پاک کرنے والا اور اس کا مردار حلال ہے"۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
  4. جب پانی کی مقدار دو قلہ (دو بڑے بڑے گھڑوں کے برابر) ہو، تو وہ گندگی کو اثر انداز ہونے نہیں دیتا۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
  5. اس شخص کی نماز نہیں، جس کا وضو نہیں اور اس شخص کا وضو نہیں، جس نے وضو کے شروع میں ”بسم الله“ نہیں کہا۔صحیحرواه أبو داود وابن ماجه وأحمد
  6. میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے دونوں موزوں کے اوپری حصے پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔صحیحرواه أبو داود
  7. نبی ﷺ نے اپنی کسی بیوی کو بوسہ دیا، پھر نماز کے لیے نکل گئے اور وضو نہیں کیا۔صحیحرواه الترمذي وأحمد وأبو داود والنسائي في الكبرى وابن ماجه
  8. وہ اسی کا ایک لوتھڑا ہے۔صحیحرواه أبو داود وأحمد والترمذي والنسائي
  9. ہم (حیض سے پاک ہونے کے بعد) گدلے اور پیلے رنگ کے پانی کو کچھ شمار نہيں کرتے تھے۔صحیحرواه أبو داود بهذا اللفظ، ورواه البخاري بدون زيادة (بعد الطهر)
  10. جس نے جمعے کے دن وضو کیا، اس نے سنت پر عمل کیا اور یہ بہت عمدہ سنت ہے اور جس نے غسل کیا، تو یہ افضل ہےحسنرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه والدارمي وأحمد
  11. رسول الله ﷺ جنابت کی حالت میں پانی کو ہاتھ لگائے بغیر سو جاتے تھے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي في الكبرى وابن ماجه وأحمد
  12. میں اسلام قبول کرنے کے مقصد سے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں پانی میں بیری کے پتے ملا کر غسل کروں۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي
  13. پانی پاک ہے؛ اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔صحیحرواه أبو داود والنسائي وأحمد
  14. پانی جُنبی نہیں ہوتاصحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه
  15. یہ ناپاک نہیں ہے، یہ تو تمہارے پاس بکثرت آنے جانے والوں اور آنے جانے والیوں میں سے ہے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وأحمد والدارمي
  16. لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے اور لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جاتا ہے۔صحیحرواه أبو داود والنسائي وابن ماجه
  17. خون کو دھو لینا تمھارے لیے کافی ہے، اس کا اثر (دھبہ) تمھیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔صحیحرواه أبو داود وأحمد
  18. جس شخص کو اس بات سے خوشی و مسرت ہو کہ اسے رسول اللہ ﷺ کے وضو کا طریقہ معلوم ہو جائے تو (جان لے کہ)وہ یہی ہے۔صحیحرواه أبو داود والنسائي وابن ماجه وأحمد
  19. وضو مکمل کیا کرو، انگلیوں میں خلال کرو اور ناک میں پانی اچھی طرح پہنچاؤ، الا یہ کہ تم روزے دار ہو۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي مختصرًا وابن ماجه وأحمد والدارمي
  20. رسول اللہ ﷺ نے ایک سریہ بھیجا تو ان لوگوں کو سردی نے آلیا۔ جب یہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس واپس آئے تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ اپنی پگڑیوں اور موزوں پر مسح…صحیحرواه أبو داود وأحمد
  21. رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں صحابۂ کرام عشاء کی نماز کا یہاں تک انتظار کرتے کہ غلبۂ نیند کی وجہ سے ان کے سر جھُک جاتے، پھر وہ از سرِ نو وضو کئے بغیر نماز پڑھتے۔صحیحرواه مسلم وأبو داود واللفظ له
  22. جو اپنے آلۂ تناسل کو چھوئے تو اسے چاہیے کہ وہ وضو کرے۔صحیحرواه أبو داود والنسائي وابن ماجه
  23. جو میت کو نہلائے اسے چاہیے کہ خود بھی نہائے اور جو جنازہ کو اٹھائے اسے چاہیے کہ وضو کر لے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
  24. نبی ﷺ نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جو حالتِ حیض میں اپنی بیوی سے جماع کر لیتا ہے کہ وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ دے۔صحیحرواه أبو داود وابن ماجه والنسائي وأحمد والدارمي
  25. اے اللہ کے رسول! ميں ايسی عورت ہوں جسے استحاضہ کا خون بہت ہی کثرت اور شدت سے آتا ہے، اس کے بارے میں آپ کیا حکم دیتے ہیں؟ اس نے مجھے نماز روزے سے روک رکھا ہے۔…حسنرواه أبو داود وأحمد والترمذي وابن ماجه
  26. سبحان اللہ ! یہ تو شیطان کی طرف سے ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ ایک ٹب میں بیٹھ جائیں، جب پانی کے اوپر زردی دیکھیں تو ایک غسل ظہر اور عصر کی نمازوں کے لیے، اسی طرح…صحیحرواه أبو داود
  27. اللہ کے نبی صلى الله عليه وسلم جب قضائے حاجت کی جگہ سے باہر آتے تو فرماتے: "غفرانك" (اے اللہ! میں تیری مغفرت چاہتا ہوں)صحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
  28. جب کوئی شخص اپنے موزوں سے نجاست کو روندے تو انھیں مٹی پاک کردیتی ہے۔صحیحرواه أبو داود
  29. قریش کے کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرے، وہ ایک بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹ کر لے جارہے تھے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا ” تم اس کا چمڑا ہی اتار لیتے“…حسنرواه أبو داود وأحمد
  30. کیا تم ان جانوروں کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے نہیں، جن کا اللہ تعالیٰ نے تمھیں مالک بنایا ہے ،اس اونٹ نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تم اس کو بھوکا رکھتے ہو اور…صحیحرواه مسلم مختصرا، وأبو داود وأحمد بتمامه

→ تمام احادیث اور موضوعات

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔