ماخذ · 324 حدیث

أبو داود

  1. اس شخص کی نماز نہیں، جس کا وضو نہیں اور اس شخص کا وضو نہیں، جس نے وضو کے شروع میں ”بسم الله“ نہیں کہا۔صحیحرواه أبو داود وابن ماجه وأحمد
  2. میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے دونوں موزوں کے اوپری حصے پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔صحیحرواه أبو داود
  3. نبی ﷺ نے اپنی کسی بیوی کو بوسہ دیا، پھر نماز کے لیے نکل گئے اور وضو نہیں کیا۔صحیحرواه الترمذي وأحمد وأبو داود والنسائي في الكبرى وابن ماجه
  4. وہ اسی کا ایک لوتھڑا ہے۔صحیحرواه أبو داود وأحمد والترمذي والنسائي
  5. جس نے قسم اٹھائی اورکہا کہ میں اسلام سے بری ہوں اگر وہ جھوٹا ہو تو وہ ایسا ہی ہو جائے گا جیسا اس نے کہا اور اگر سچا ہوا تو پھر بھی سلامتی کے ساتھ اسلام کی طرف…صحیحرواه أبو داود وأحمد والنسائي في الكبرى
  6. ہم (حیض سے پاک ہونے کے بعد) گدلے اور پیلے رنگ کے پانی کو کچھ شمار نہيں کرتے تھے۔صحیحرواه أبو داود بهذا اللفظ، ورواه البخاري بدون زيادة (بعد الطهر)
  7. جس نے جمعے کے دن وضو کیا، اس نے سنت پر عمل کیا اور یہ بہت عمدہ سنت ہے اور جس نے غسل کیا، تو یہ افضل ہےحسنرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه والدارمي وأحمد
  8. رسول الله ﷺ جنابت کی حالت میں پانی کو ہاتھ لگائے بغیر سو جاتے تھے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي في الكبرى وابن ماجه وأحمد
  9. اللہ بالغ عورت کی نماز بغیر دوپٹے کے قبول نہیں کرتا۔صحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
  10. رسول اللہ ﷺ جب سفر پر جاتے اور آپ کا نفل نماز پڑھنے کا ارادہ ہوتا تو آپ ﷺ سواری کا رخ قبلے کی طرف کر کے تکبیر کہتے اور نماز شروع کردیتے (بعد میں) چاہے سواری کا…صحیحرواه أبو داود
  11. شاید تم اپنے امام کے پیچھے (کچھ) پڑھتے ہو؟ ہم نے عرض کیا: جی ہاں یا رسول اللہ! یہی بات ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا۔ (امام کے پیچھے) سورہ فاتحہ کے علاوہ کچھ مت پڑھا کرو۔…حسنرواه أبو داود والترمذي وأحمد
  12. جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے، اسے چاہیے کہ گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھوں کو (زمین پر) رکھے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي مختصرًا والنسائي والدارمي وأحمد
  13. ميں نے نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ ﷺ اپنے دائیں طرف "السلام عليكم ورحمةُ اللهِ وبركاته" کہہ کر اور بائیں طرف "السلام عليكم ورحمةُ الله" کہہ کر سلام پھیرتے تھے۔حسنرواه أبو داود
  14. جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا"۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
  15. الله اس شخص پر رحم فرمائے جس نے عصر سے پہلے چار رکعت نماز پڑھی۔حسنرواه أبو داود والترمذي وأحمد
  16. رات اور دن کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھنا ہے۔صحیحرواه أبو داود وأحمد والترمذي والنسائي وابن ماجه
  17. اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، تو اسے نماز دہرانے کا حکم دیا۔حسنرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
  18. یہ دونوں (عشا و فجر کی) نمازیں منافقوں پر بقیہ نمازوں سے زیادہ گراں ہیں۔ اگر تم کو ان دونوں کی فضلیت کا علم ہو جائے، تو تم ان میں ضرور آؤگے، گھٹنوں کے بل چل کر…صحیحرواه أبو داود والنسائي وأحمد
  19. جو عورت اپنے اولیا کی اجازت کے بغیر نکاح کرے، اس کا نکاح باطل ہے“۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے یہ بات تین بار فرمائی۔ (پھر فرمایا:) ”اگر مرد نے ایسی عورت سے…صحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
  20. وہ شخص ملعون ہے، جس نے اپنى عورت سے اس کے دبر میں جماع کیا۔حسنرواه أبو داود والنسائي في الكبرى وأحمد
  21. میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے کسى پر اس کى بیوی کے کیا حقوق ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا : "جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ، جب تم پہنو یا یوں فرمایا کہ جب تم…حسنرواه أبو داود وابن ماجه وأحمد
  22. جس کی دو بیویاں ہوں اور اس کا میلان ایک کی جانب ہو، وہ قیامت کے دن اِس حال میں آئے گا کہ اس کا ایک پہلو جھکا ہوا ہو گا"۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
  23. تین آدمیوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے؛ سوئے ہوئے شخص سے جب تک بیدار نہ ہو جائے، بچے سے جب تک کہ بالغ نہ ہو جائے اور دیوانے سے جب تک اسے عقل نہ آ جائے"۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي في الكبرى وابن ماجه وأحمد
  24. کسی بھی ایسے مسلمان کا خون بہاناجائز نہیں جو یہ گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، سوائے تین صورتوں میں سے…صحیحرواه أبو داود والنسائي
  25. جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے ۔ اور جو اپنے گھر والوں کی حفاظت یا خون یا دین کے دفاع میں قتل ہو جائے وہ بھی شہید ہے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وأحمد
  26. مشرکین کے ساتھ اپنى جانوں، اپنے اموال اور اپنى زبانوں کے ذریعے جہاد کرو"۔صحیحرواه أبو داود والنسائي وأحمد
  27. انعام کے ساتھ مسابقہ صرف اونٹ دوڑ یا گھوڑ دوڑ یا تیر اندازی میں جائز ہےصحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
  28. اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) میں سے ہر ایک کی جانب سے دو دو مینڈھے عقیقہ کیےصحیحرواه أبو داود
  29. بچہ اپنے عقیقے کے بدلے میں گروی رکھا ہوا ہوتا ہے۔ اس کی جانب سے ساتویں دن جانور ذبح کیا جائے گا، اس کا نام رکھا جائے گا اور اس کا سر مونڈا جائے گاصحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد والدارمي
  30. میں اسلام قبول کرنے کے مقصد سے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں پانی میں بیری کے پتے ملا کر غسل کروں۔صحیحرواه أبو داود والترمذي والنسائي

→ تمام احادیث اور موضوعات

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔