ماخذ · 324 حدیث
أبو داود
- جو قرآن کو اچھی آواز سے نہ پڑھے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔صحیحرواه أبو داود
- قرآن کو اپنی آوازوں سے مزین کیا کرو۔صحیحرواه أبو داود والنسائي وابن ماجه وأحمد
- قرآن کے معاملے میں جھگڑا نہ کیا کرو کیونکہ اس میں جھگڑنا کفر ہے۔صحیحرواه أبو داود الطيالسي
- نبی کریم ﷺ کو ایک سورت ختم ہوکر دوسری سورت شروع ہونے کا علم اس وقت تک نہ ہوتا، جب تک آپ پر «بسم الله الرحمن الرحيم» نہ اترتی۔صحیحرواه أبو داود
- صاحب قرآن سے کہا جائے گا کہ پڑھتا جا اور چڑھتا جا اور اسی طرح ٹھہر ٹھہر کر پڑھ، جیسے کہ دنیا میں پڑھا کرتا تھا۔ جہاں آخری آیت ختم کرے گا، وہیں تیری منزل ہوگی"۔حسنرواه أبو داود والترمذي والنسائي في الكبرى وأحمد
- قرآن کریم کی تیس آیتوں پر مشتمل ایک سورت نے ایک شخص کی شفاعت (سفارش) کی، تو اسے بخش دیا گیا۔حسنرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
- رسول اللہ ﷺ ہمیں ہر حال میں قرآن پڑھایا کرتے تھے، سوائے اس کے کہ آپ جنبی ہوتے۔حسنرواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
- میں تمہیں اللہ سے ڈرنے اور (امیر کی بات) سننے اور ماننے کی وصیت کرتا ہوں، اگرچہ تم پر کوئی حبشی غلام امیر بن جائے۔ (یاد رکھو!)تم میں سے جو میرے بعد زندہ رہے گا…صحیحرواه أبو داود والترمذي
- خبردار رہو! قریب ہے کہ کوئی آدمی اپنے آراستہ تخت پر ٹیک لگائے بیٹھا ہو اور اس کے پاس میری حدیث پہنچے تو کہے: ہمارے اور تمہارے درمیان (فیصلے کی چیز) بس اللہ…صحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه
- تم اللہ سے ڈرتے رہنا اور اپنے حکمرانوں کا حکم سننا اور ماننا۔ خواہ حکمراں ایک حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو۔ تم میرے بعد بہت زیادہ اختلاف دیکھو گے۔ لہذا تم میری سنت…صحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
- لکھا کرو، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اس سے سوائے حق کے کچھ اور نہیں نکلتا"۔صحیحرواه أبو داود
- جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی، اس نے کفر کیا یا شرک کیا“۔صحیحرواه أبو داود والترمذي وأحمد
- رسول اللہ ﷺ سے نُشرَہ کے بارےمیں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا یہ شیطانی عمل ہے۔صحیحرواه أبو داود وأحمد
- جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہیں میں سے ہے“۔حسنرواه أبو داود وأحمد
- جس نے دوسرے کا نقصان کیا، اللہ اس کا نقصان کرے گا اور جس نے دوسرے کو مشقت میں ڈالا، اللہ اسے مشقت میں ڈالے گا“۔حسنرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
- جس نے علم نجوم کا کوئی حصہ سیکھا، اس نے جادو کا ایک حصہ سیکھا۔ وہ جتنا زیادہ علمِ نجوم سیکھے گا، اتنا ہی زیادہ جادو سیکھے گا“۔صحیحرواه أبو داود وابن ماجه وأحمد
- رحم کرنے والوں پر رحمن رحم فرماتا ہے۔ تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا“۔صحیحرواه أبو داود والترمذي وأحمد
- جب اللہ تعالیٰ نے جنت اور جہنم کو پیدا کیا، تو جبریل علیہ السلام کو جنت کی طرف بھیجاحسنرواه أبو داود والترمذي والنسائي
- آدمی اپنے دوست کے دین پر ہو تا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ کس سے دوستی کررہا ہے۔حسنرواه أبو داود والترمذي وأحمد
- اس طرح مت کہو کہ جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے، بلکہ یہ کہو کہ جو اللہ چاہے اور اس کے بعد پھر جو فلاں چاہے۔صحیحرواه أبو داود والنسائي في الكبرى وأحمد
- بدشگونی شرک ہے، بدشگونی شرک ہے، بدشگونی شرک ہے۔ -آپ نے یہ بات تین بار کہی-" ویسے ہم میں سے ہر شخص کے دل میں اس طرح کی بات آتی ہے، لیکن اللہ عز و جل توکل کے…صحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
- وہاں پہنچ کر ہم نے کہا : آپ ہمارے سید ہیں۔ لہذا آپ نے کہا : "سید تو اللہ ہے۔" ہم نے عرض کیا : آپ ﷺہم میں سب سے فضیلت والے اور صاحب جود و سخا ہیں۔ تو آپ ﷺنے…صحیحرواه أبو داود وأحمد
- جس کو فاقے میں مبتلا کیا گیا اور اس نے اپنی حالت لوگوں سے بیان کرنی شروع کردی تو ایسے شخص کا فاقہ دور نہیں کیا جائے گا لیکن اگر وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیا…صحیحرواه أبو داود والترمذي وأحمد
- اگر تم احد کے برابر سونا بھی، اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر دو تو اللہ تعالیٰ اس کو تمہاری طرف سے قبول نہیں فرمائے گا جب تک کہ تم تقدیر پر ایمان نہ لے آؤ اور…صحیحرواه أبو داود وابن ماجه وأحمد
- اللہ نے سب سے پہلے جس شے کو پیدا کیا وہ قلم ہے اور اس سے فرمایا: لکھ۔ اس نے پوچھا: اے میرے رب! میں کیا لکھوں؟ اللہ تعالی نے فرمایا: قیامت تک ہونے والی ساری…صحیحرواه أبو داود والترمذي وأحمد وابن وهب في «القَدَر»
- اے رویفع! شاید تمھاری زندگی دراز ہو، لہٰذا تم لوگوں کو بتا دینا کہ جس آدمی نے اپنی ڈاڑھی میں گرہ لگائی یا تانت کا ہار پہنا اور ڈالا یا جانور کی نجاست یا ہڈی سے…صحیحرواه أبو داود والنسائي وأحمد
- نبی ﷺ جب مسجد میں تشریف لے جاتے، تو فرماتے : ”أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ“۔ (میں…حسنرواه أبو داود
- جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر سے یا غلام کو مالک سے برگشتہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔صحیحرواه أبو داود
- نبی ﷺ فالِ بد نہیں لیا کرتے تھے۔صحیحرواه أبو داود
- جس نے امانت کی قسم کھائی، وہ ہم میں سے نہیں ہے"۔صحیحرواه أبو داود وأحمد
متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔